مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کولمبیا میں پولیس کی فائرنگ سے احتجاج کرنے والے 6 کسان ہلاک اور19 زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے اندھا دھند فائرنگ کی، جس سے 6کسان موقع پر ہی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ کولمبیا کے صدرجان مینوئل سنٹوس نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق کسان " کوکا" نامی منشیات کی کاشت سے روکنے پر احتجاج کررہے تھے۔واضح رہے کہ کولمبیا میں ’کوکا ‘ساڑھے چار لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر کاشت کی جاتی ہے جبکہ ہزاروں کسانوں کا مستقبل اور روزگار اس کی کاشت سے جڑا ہے۔
کولمبیا میں پولیس کی فائرنگ سے احتجاج کرنے والے 6 کسان ہلاک اور19 زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1875783
آپ کا تبصرہ